جرمن ایئر لائن لفتھانسا کو کورونا وائرس سے 1.5 بلین یورو کا نقصان

463

فرینکفرٹ: جرمن ایئر لائن لفتھانسا کا کہنا ہے کہ اسے کورونا وائرس کے باعث دوسری سہ ماہی میں 1.5 ارب یورو کا نقصان ہوا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے لفتھانسا کے چیف ایگزیکٹو کارسٹن اسپوہر نے بتایا کہ گذشتہ 3 مہینوں کے دوران تقریباً 1.7 ملین مسافروں نے ائیر لائن کے ذریعے سفر کیا جو گذشتہ سال سے 96 فیصد کم ہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاوون کے دوران ائیر ٹریفک روکے جانے کے نتیجے میں لفتھانسا کی آمدنی میں 80 فیصد کمی ہوئی جبکہ گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں لفتھانسا نے 9.5 بلین یورو سے زیادہ کی آمدن ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال جون میں لفتھانسا نے جرمنی کی حکومت سے 9 ارب یورو بیل آئوٹ حاصل کیا جس کا اب اس گروپ میں 20 فیصد حصہ ہے۔

واضع رہے کہ جرمن ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب فنڈز سمیت لیکویڈیٹی میں 11.8 بلین یورو ہیں اور منسوخ پروازوں کی وجہ سے اس نے رواں سال کے شروع سے اب تک صارفین کو تقریباً 2 ارب یورو کی ادائیگی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here