سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

665

اسلام آباد: پاکستان میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں سونا 129500 روپے فی تولہ ہو گیا ہے۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 128700 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز (بدھ) کے کاروباری سیشن کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں 685 روپے اضافہ ہوا تھا جس سے یہ 110340 سے بڑھ 111025 روپے تک جا پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

سونا ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر جا پہنچا

گذشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات میں 12  فیصد کمی

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 1650روپے فی تولہ ہو گئی ہے، گزشتہ روز چاندی کی قیمت 1630 روپے تھی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 17.14 روپے اضافہ ہوا ہے جو بدھ کے کاروباری سیشن کے دوران 1397.46 روپے کے مقابلے میں 1414.6 روپے میں فروخت کی گئی۔

صرافہ ایسوسی کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بدھ کے کاروباری روز کے دوران 2041 امریکی ڈالر فی اونس جبکہ جمعرات کے کاروباری روز کے دوران اسکی قیمت 2050 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here