Chevron نے کریم کیپٹنز کیلئے سستے پیکج متعارف کرا دئیے

647

کراچی: شیورون پاکستان لبریکینٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے کریم کے ساتھ اشتراک کے ذریعے کریم کیپٹنزکے لیے سستے آئل چینج پیکیجز کی پیشکش کی ہے، کمپنی کی جانب سے یہ سہولت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دی جائے گی۔ 

دونوں کمپنیوں کے اشتراک کا مقصد وبا کے دوران کریم ڈرائیورز کے لیے آئل چینج کی لاگت کو کم کرنا ہے۔ شیورون پاکستان کے چئیرمین اور ایریا بزنس مینجر احمد زاہد ظہیر اور کریم پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) اور جنرل مینجر ذیشان حسیب بیگ نے شراکت داری کی تقریب میں شرکت کی، تقریب میں دونوں کمپنیوں کے دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے:

مینجنگ ڈائریکٹر کریم پے جنید اقبال نے کمپنی سے راہیں جدا کر لیں

اوگرا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2018-19 جاری کردی

اس موقع پر زاہد ظہیر نے کہا کہ “ہم جو کررہے ہیں اس سے زیادہ اہم لوگ، اشتراک اور کارکردگی ہے، کریم کے صارفین کی طرف توجہ مرکوز کرنا ہی ہماری اقدار کی عکس بندی ہے، ہم ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ شیورون لبریکینٹس انڈسٹری میں اپنی عالمی معیار کی مصنوعات کی وجہ سے ایک مشہور کمپنی ہے اور مارکیٹ میں ہمیشہ انوویٹو حل فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے”۔

سی ای او کریم نے کہا کہ “ہم جو کچھ بھی کریم میں کررہے ہیں وہ کیپٹنز کی مرہونِ منت سے ہے، غیرمعمولی حالات میں ہمارے صارفین کو ان تھک خدمات دینے کے لیے ہم ان کی کوششوں کو سراہتے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کیپٹنز کا مالی اور جسمانی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ شیورون پاکستان کے ساتھ اشتراک سے کریم کیپٹنز کو ان کی گاڑیاں بِلا رکاوٹ چلانے کے لیے پُرکشش پیکیجز حاصل کرنے کے قابل کرے گا۔

کریم نے حال ہی میں اپنے کیپٹنز کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اعلان کیا تھا، اس سکیم کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ کریم کیپٹنز کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here