زرمبادلہ کی ترسیل کیلئے بینک الفلاح کا TerraPay کے ساتھ اشتراک

673

کراچی: بینک الفلاح نے TerraPay کے اشتراک سے پاکستان میں ترسیلاتِ زرسروسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، TerraPay ایک عالمی ادائیگی کے انفراسٹرکچر کی کمپنی ہے، پاکستان میں اوورسیز پاکستانیز TerraPay’s کو پارٹنرز نیٹ ورک کے ذریعے کسی بھی بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

بینک الفلاح کے ذریعے 10 ارب امریکی ڈالر کے ترسیلاتِ زر کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ بینک الفلاح کے کارپوریٹ گروپ، انویسٹمنٹ بینکنگ اور انٹرنیشنل بزنس گروپ کے سربراہ بلال اصغر نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ TerraPay کے ساتھ اشتراک سے بینک کی عالمی کوریج میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بینک اکاؤنٹس نہ رکھنے والے صارفین اور تمام بینکوں کے اکاؤنٹس ہولڈرز کو زیادہ آسانی سے ترسیلاتِ زر حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

قومی مالی خواندگی پروگرام کے اہداف حاصل کر لیے گئے، سٹیٹ بینک

مئی میں ترسیلاتِ زر میں 18.6فیصد کمی

TerraPay  کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) نے کہا کہ “ہم مختلف طرح کی ادائیگیوں کے نظام کو منسلک کرنے کے لیے فنانس میں اضافے کے ویژن پر کاربند ہیں۔ دنیا بھر میں پاکستان ایک اہم ترسیلاتِ زر کا کوریڈور ہے اور ہم بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here