این آئی سی نے 24 نئے سٹارٹ اپس کو ہائبرڈ انکیوبیشن پروگرام میں شامل کر لیا

654

اسلام آباد: نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) نے 24 نئے سٹارٹ اپس کوہائبرڈ انکیوبیشن پروگرام کے نئے بیچ میں شامل کر لیا ہے۔

این آئی سی نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انہیں ہائبرڈ انکیوبیشن پروگرام کے لیے 1500 درخواستیں موصول ہوئیں، موصول ہونے والی ان درخواستوں میں  سے 52 سٹارٹ اپس کو انٹرویوز کے لیے چنا گیا تھا جن میں سے 24 سٹارٹ اپس کو پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

این آئی سی ہائبرڈ انکیوبیشن پروگرام کو کینڈا، جرمنی، سعودی عرب، برطانیہ اور سوئزرلینڈ سے صحت، تعلیم، فِن ٹیک، زراعت، خوراک اور ای کامرس کے شعبوں سے کورونا وائرس کے بعد بدلنے والی صورتحال سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستانی سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے ایس ای سی پی کے کمپنیز ایکٹ میں ترامیم منظور

پاکستانی سٹارٹ اپس کی تربیت کے لیے OLX کی جانب سے آن لائن ٹریننگ کا انعقاد

منتخب شدہ سٹارٹ اپس کو ایک ہفتے کے لیے ورچؤل تعارف کرایا جائے گا جس کے بعد یہ سٹارٹ اپس انکیوبیشن پروگرام کا آغاز کریں گے۔

این آئی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات کے باعث دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر سے پاکستان جیسے ممالک کو تیزی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اختیار کرنا پڑیں گی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی طرف جھکاؤ کی وجہ سے چھوٹے کاروباروں کے لیے مواقع پیدا ہونے کے باعث نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے آنا ہوگا۔

پروگرام میں شامل کیے جانے والے 24 سٹارٹ اپس میں ڈی ٹیکٹ ناؤ، لاف انکارپوریشن، ریٹیل ٹرینڈز، ایڈیفائی، امنگ پاکستان، سلوش، بے فکر، ٹرینرز ٹرائب، گروسرلی، ڈی جی کھاتہ، گلابی کوڈ، قریبی دکان، اپیکس لوجکس، پرنٹ آسان، انسٹاوارڈز، انکلیوسوز، لرننگ پچ، ٹیکٹان بائیوٹیک، لاسٹ شاٹ، آئی کے ایس گائیڈ، سٹور ان ہوم، کرائے پر، سمارٹ فارم اور کروپ ڈراپ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here