ترکی کی پاکستان کو ٹڈی دل بحران سے نمٹنے کے لیے امداد کی پیشکش

790

انقرہ: ترکی نے پاکستان کو ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھانے اور امداد کی پیشکش کر دی ہے۔

پاکستان ائیرفورس کا C-130 طیارہ پہلے ہی ترکی میں پپر بریو (Piper Brave) سپرے ائیرکرافٹ کی ترسیل کے لیے پہنچ چکاہے جو متاثرہ فصلوں پر سپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

پاکستان ائیرفورس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ائیرکرافٹ کو ٹڈی دل کے خلاف بہت سی متاثرہ فصلوں اور ملک بھر خصوصاََ سندھ اور پنجاب کی کاشتکاری کی زمین پر استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل عمران خان کورونا وائرس کے بعد ملک کا دوسرا بڑا مسئلہ ٹڈی دل کو قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس بحران کے بعد ٹڈی دل پاکستان کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان 

پاکستان ٹڈی دل کے خلاف ’جنگ‘ کیلئے ایک لاکھ چینی بطخوں کی فوج منگوائے گا

پاکستان کے زرعی شعبے کو گزشتہ کئی سالوں سے ٹڈی دَل کے حملوں کا سامنا ہے اور اس سال بھی کئی لاکھ ایکڑ فصلیں ٹڈی دل کے حملوں کی زد میں آگئیں جس کی وجہ سے پاکستانی کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here