سعودی آرامکو کے شیئرز کی مالیت 1.3 فیصد گر گئی

700

دبئی: اوپیک پلس ملکوں کے درمیان خام تیل کی پیداوار میں کمی بارے رضامندی کے بعد عرب ملکوں کی سٹاک مارکیٹس میں ملاجلا رجحان رہا، سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کے حصص کے نرخوں میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب کا اہم ترین انڈیکس 2 فیصد کمی پر بند ہوا جس کی وجہ آرامکو کے حصص میں 1.3 فیصد، بینک الراجی 1.6 فیصد اور پیٹروکیمیکل کمپنی کے حصص میں 3.4 فیصد کمی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دبئی کے مین انڈیکس میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ این بی ڈی بینک کے حصص میں 4.8 فیصد اور جائیدادوں کی خرید و فروخت والی کمپنی ایمار پراپرٹیز کے حصص کی 5.5 فیصد اضافے پر بندش ہے۔

ابوظہبی کا اہم ترین انڈیکس 2.1 فیصد اضافے پر بند ہوا جس کی وجہ فرسٹ ابوظہبی بینک کے شیئرز میں 3.3 فیصد اور ابوظہبی کمرشل بینک کے حصص میں 9.3 فیصد اضافہ ہے۔

ادھر یواے ای کی وزارت برائے اقتصادی امور نے کورونا متاثرہ معیشت کی بحالی کے اقدام کے طور پر اتوار کو اعلان کیا کہ مختلف قسم کی 94 خدمات پر فیسوں کی شرح میں کمی کی جارہی ہے تاکہ کاروباری اداروں کے اخراجات کو کم کرکے معاشی استحکام ممکن بنایا جاسکے۔

دوسری جانب قطر کی سٹاک مارکیٹ ایک فیصد مندی پر بند ہوئی۔ قطر نیشنل بینک کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اسے پہلی سہ ماہی کے دوران 3.6 ارب ریال (989 ملین ڈالر) منافع ہوا جو 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں بہتر ہے۔کویت کی سٹاک مارکیٹ 1.5 فیصد اضافے پر بند ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here