وقار احمد ملک فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے چیئرمین تعینات

801

لاہور: کارپوریٹ دنیا کی معروف شخصیت وقار احمد ملک کو فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسیچیج کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وقار احمد ملک جنرل ریٹائرڈ طارق ندیم گیلانی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس سے قبل وقار ملک کو فوجی فائونڈیشن کا مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بھی تعینات کیا چکا ہے۔

بزنس اور کارپوریٹ سیکٹر میں تیس سالہ تجربہ کےحامل وقار احمد ملک کئی ممالک میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور کاروباری حکمت عملی، کارپوریٹ لیڈرشپ اور بورڈ گورننس کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

وہ پیٹروکیمیکلز، کنزیومر اور لائف سائنسز جیسے شعبہ جات میں بطور سربراہ قیادت کر چکے ہیں۔

انہوں آئی سی آئی گروپ کے ساتھ برطانیہ میں اپنا کیرئیر شروع کیا، اس کے بعد نیدرلینڈ کے معروف پینٹ ساز ادارے ایکزونوبل (Akzo Nobel) میں چلے گئے اور اس کے یورپ اور امریکا سے متعلق امور سنبھالتے رہے۔

پاکستان میں انہیں آئی سی آئی گروپ کا کنٹری ہیڈ مقرر کیا گیا، انہوں نے دس سال تک آئی سی آئی پاکستان کے سی ای او اور لوٹے کیمیکلز پاکستان کے چیئرمین کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

وہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان صدر، پاکستان بزنس کونسل کے ڈائریکٹر، لمز، ڈیوک آف ایڈن برگ اور انڈس ویلی سکول آف آرٹ کے ٹرسٹی بھی رہے۔

وہ بطور ممبر بورڈ آف سینٹرل بینک پاکستان، چیئرمن سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، ممبر بورڈ آف آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ، ڈائریکٹر آئی جی آئی انشورنس، ڈائریکٹر اینگرو کارپوریشن، اینگرو پولیمر کیمیکلز، انڈی پینڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، نان ایگزیکٹو چیئرمین پاکستان آکسیجن، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹی پی ایل انشورنس اور چیئرمین Noesis بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here