5 ہزار افراد ٹیکس ایمنیسٹی سکیم کیلئے اپلائی کرچکے ہیں: ایف بی آر

101

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم (ٹیکس ایمنسٹی) کے لیے 5 ہزار افراد نے اپلائی کردیا ہے اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں‌ کی تعداد میں‌ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.

ایف بی آر نے کہا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا، بانڈز رجسٹر ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے:40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ لازمی رجسٹر کرانے کا فیصلہ
ایف بی آر کے مطابق مہنگی کاریں خریدنے اور زیادہ فضائی سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار حاصل کرلیے گئے ہیں. بینک بھی 15 جون تک تمام تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کردیں گے جبکہ ہرشخص نادرا کے پاس موجود اپنا معاشی ڈیٹا 500 روپے دے کرحاصل کر سکتا ہے، ایف بی آر کے پاس 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here