نیپرا نے بجلی 1 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

606

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

بجلی مہنگی کرنے سے گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر 189 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ کو 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here