کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 157 روپے پر پہنچ گئی.
جمعہ کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور ابتداء میں ڈالر ایک روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر 154 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور یہ انٹربینک مارکیٹ میں 157 روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا.
انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں 2.50 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے کا ہوگیا۔
جون کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا۔