کنٹرول لائن سے پاک بھارت انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال

229

پاکستان اور بھارت کے درمیان کنٹرول لائن سے ہونے والی انٹرا کشمیر ٹریڈ بحال ہو گئی۔
ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کے مطابق تجارتی سامان کے لیے دو دن بند رہنے والا پونچھ کا راستہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد پاک بھارت تجارت بحال ہو گئی ہے۔
ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پونچھ کے راستے سامان سے لدے 34 ٹرک آزاد کشمیر میں داخل ہوئے ہیں جن پر ٹماٹر، انناس سمیت دیگر اشیاء موجود ہیں۔
ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ خشک میوہ جات اور دیگر سامان سے بھرے19 ٹرک مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here