پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے: رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

276

انسانی بال بہت ساری مصنوعات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں اسلیے انہیں بیرون ملک برآمد کردیا جاتا ہے. قومی اسمبلی میں وزارت تجارت کی جانب سے جمع کرائی گئی ایک رپورٹ کے مطابق انسانی بالوں کی برآمد سے گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان نے 16 لاکھ ڈالر کمائے.

جی ہاں جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے پاکستان سے بالوں کی برآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے مطابق پاکستان نے 5 سال میں 16 لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت نے بتایا کہ پاکستان چین، امریکا، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے اور پاکستان نےچین کو 5 سال میں ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلوگرام انسانی بال برآمد کیے جن کی مالیت ایک لاکھ 32 ہزار ڈالرز ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ انسانی بالوں کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2016ء سے 2017ء تک کینسرکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہےجس سے وگز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here