سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے

474

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہر سال کی طرح اس سال بھی 22 جنوری سے 25 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے ماہرین معیشت، پالیسی ساز اور اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد شرکت کریں گے اور دنیا کو درپیش معاشی و سماجی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے.

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی 22 جنوری کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ اس سال ورلڈ اکنامک فورم میں 80 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ سابق چیف جسٹس کو ورلڈ اکنامک فورم میں مدعو کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here