وزرات تجارت نے 6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کر دیے

5 ارب 40 کروڑ کے ریفنڈز ٹیکسٹائل سیکٹر جبکہ 60 کروڑ روپے نان ٹیکسٹائل سیکٹر کو جاری کیے گئے، مشیر تجارت رزاق دائود

997

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرازاق داﺅد نے کہا ہے کہ وزرات تجارت نے 6 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کر دیے ہیں، یہ ریفنڈز مقامی ٹیکس پر ڈیوٹی ڈراء بیک کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ 5 ارب 40 کروڑ روپے کے ریفنڈز ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے اور 60 کروڑ روپے نان ٹیکسٹائل شعبے کو جاری کیے گئے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ریفنڈز کے اجراء سے برآمد کنندگان کے کورونا کے دوران لیکوڈیٹی کے مسائل حل ہوں گے اور برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here