سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں 24 ارب روپے کے چار ترقیاتی منصوبے منظور

1031

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 24 ارب روپے لاگت کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرصدارت جس میں پلاننگ کمیشن اور وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے ورچوئلی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں شعبہ صحت سے متعلق 17.10 ارب روپے کے تین منصوبے منظور کئے گئے، پہلا منصوبہ پبلک ہیلتھ لیبارٹریز نیٹ ورک اور فیلڈ ایپیڈیمولوجی اینڈ لیبارٹری ٹریننگ پروگرام کے لئے ورک فورس کی بھرتی، متعددی بیماریوں کی نگرانی اور ان پر قابو پانے کے نظام کو موثر بنانے سے متعلق منظور کیا گیا جس کی لاگت کا تخمینہ چار ارب 54 کروڑ 41 لاکھ 58 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔

دوسرے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں 12 ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت اور صوبے میں کوویڈ-19 جیسے وبائی امراض سے مستقبل میں نمٹنے کے لئے چھ ارب 51 کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔

تیسرے منصوبے کے تحت بلوچستان میں کوویڈ۔19 رسپانس اور قومی آفات سے متعلق پروگرام کے لئے چھ ارب چار کروڑ 41 لاکھ روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح شعبہ فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ سے متعلق وزارت قانون و انصاف کی درخواست پر سیکٹر جی 11/4 اسلام آباد میں سیشن ڈویژن کی تعمیر کے لئے چھ ارب 94 کروڑ 96 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here