کراچی: نئے سال کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا جس کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 567 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئے سال کے پہلے دن مارکیٹ میں تیزی پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔
گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور 100 انڈیکس میں 8.7 فیصد کمی ہوئی جبکہ سال 2018 کا اختتام 3385 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37085 پر ہوا تھا۔