پوورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 کروڑ روپے جاری

1067

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پاورٹی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے سنٹر فار رورل اکانومی کے لئے ایک کروڑ 80 لاکھ، سنٹر فار سوشل انٹر پرینیور شپ کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ، تحفظ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here