زارا ایئرویز کینیڈا سے پاکستان براہ راست پروازیں متعارف کرائے گی

357

لاہور: کینیڈا کی زارا ایئرویز (Zara Airways) نے اگست 2023ء سے ٹورنٹو سے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان ہوائی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہو گی۔

ایئرلائن ٹورنٹو سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی۔ پروازوں کا آغاز اگست سے ہو گا، ابتدائی طور پر دو بوئنگ 777 طیاروں کا استعمال کیا جائے گا، طلب بڑھنے پر فلائٹ آپریشن کو بڑھایا جائے گا۔ زمینی خدمات، کیبن کریو اور دیگر آپریشنل سپورٹ کے لیے شاہین ایئر کے ساتھ شراکت داری زارا ایئرویز کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔

آپریشنز کے ہموار آغاز کو یقینی بنانے کے لیے زارا ائر ویزفی الحال کینیڈا کی حکومت سے این او سی حاصل کرنے کے عمل میں ہے۔

زارا ایئرویز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز ہارون کو مشیر مقرر کیا ہے۔

زارا ائیرویز کی اقدام پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کو مزید تقویت دے گا جس میں حال ہی میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے ویز ایئر ابوظہبی اور سن ایکسپریس کی منظوری سے مسابقت میں اضافہ ہوگا جو کم کرایوں اور مسافروں کے لیے بہتر خدمات کا باعث بنے گا۔ اس کے علاوہ ایتھوپیئن ایئر لائنز نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ روٹ 2004 سے معطل تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here