قسط بازار کے 7.2 فیصد ایکویٹی شئیرز خرید کر بینک الفلاح نے وینچر کیپٹل ایکوسسٹم میں قدم رکھ دیا

393

لاہور: بینک الفلاح لمیٹڈ نے قسط بازار (QistBazaar) کے 7 اعشاریہ 2 فیصد مالکانہ حصص (equity shares) خریدنے کا معاہدہ کرکے وینچر کیپٹل ایکوسسٹم میں قدم رکھ دیا۔

قسط بازار سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانشل کمپنی ہے جو ’’ابھی خریدو، بعد میں ادائیگی کرو‘‘ (Buy Now Pay Later) کے اصول پر کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

لکی کور وینچرز لوتے کیمیکل کے 75 فیصد شیئرز خریدے گا

ایم سی بی بینک نے عارف حبیب سیونگز کے 30 فیصد شیرز خرید لئے

آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ حبیب بینک کے مزید شیئرز خریدنے کا خواہاں

اس ایکوئزیشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی بار کسی تجارتی بینک نے کسی نان بینکنگ فنانشل کمپنی کے مالکانہ شئیرز خریدے ہیں۔ بینک الفلاح نے کہا ہے کہ اس اشتراک کا مقصد پاکستان میں وینچر کیپٹل کے منظرنامے کو بدلنا ہے تاکہ مزید تجارتی بینک ایسی فن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کریں۔

ایکویٹی معاہدے کے علاوہ بینک الفلاح اور قسط بازار نے شرعی طریقہ کار سے ہم آہنگ 35 کروڑ روپے تک کے ایک ’’ایمبیڈڈ فنانسنگ معاہدے‘‘ پر بھی دستخط کیے جس کے تحت بینک الفلاح قسط بازار کے پلیٹ فارم میں اپنی فنانسنگ پروڈکٹس کو شامل کرے گا جس سے قسط بازار کے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ، گروپ ہیڈ آف سٹریٹجی عاصم واجد جواد، گروپ ہیڈ آف ڈیجیٹل بینکنگ یحییٰ خان جبکہ قسط بازار کے شریک بانی عارف لاکھانی، کریم گیلانی اور دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here