پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے زمینوں کی ای رجسٹریشن شروع کر دی

306

لاہور: اراضی اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) نے مختلف تحصیلوں میں ای رجسٹریشن کی سہولت شروع کر دی ہے۔

پرافٹ سے بات کرتے ہوئے پلرا کے ترجمان نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے اراضی ریکارڈ میں نئی ​​اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ اراضی کے انتظامی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرکے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کیا جا سکے۔

’’پنجاب کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن کے ذریعے رجسٹری کی مرحلہ وار تربیت کا آغاز لاہور اور ضلع ساہیوال سے کیا گیا ہے۔ مئی میں ای رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے دیگر اضلاع میں بھی مرحلہ وار عملے کو رجسٹری کی تربیت دی جائے گی۔ تمام اضلاع کے سب رجسٹراروں اور ان کے عملے کو تربیت دی جائے گی۔‘‘

ترجمان پلرا کے مطابق ای رجسٹریشن کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے ای سٹامپ پیپر ویب پورٹل سے چالان حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح بینک آف پنجاب میں مقررہ فیس کی ادائیگی، گھر بیٹھے حلف نامہ خود لکھنے کی سہولت، گواہان، سب رجسٹرار کے سامنے بیانات اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رجسٹری کی کاپی کا حصول کم از کم وقت میں ممکن ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ ای رجسٹریشن میں صارفین کے ریکارڈ کا تحفظ، موثر نگرانی اور رجسٹری کے معاملات میں دھوکا دہی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here