بلوچستان گلاس لمیٹڈ نے ایم ایم ایم ہولڈنگ کے 50 فیصد شیئرز خرید لیے

326

لاہور: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان گلاس لمیٹڈ (بی جی ایل) کو اے کے ڈی سکیورٹیز لمیٹڈ کے ذریعے طارق گلاس لمیٹڈ (ٹی جی ایل) کی جانب سے پنجاب اناؤنسمنٹ آف اِنٹینشن (پی اے آئی) کا نوٹس موصول ہوا ہے۔ اے کے ڈی سکیورٹیز اس آفر کے مینجر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

اس نوٹس کے مطابق بلوچستان گلاس لمیٹڈ ایم ایم ایم ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (جو بی جی ایل کی ہولڈنگ کمپنی ہے) کے 50 فیصد شیئرز خریدے گی۔

بلوچستان گلاس لمیٹڈ کا قیام 1980ء میں منسوخ شدہ کمپنیز ایکٹ 1913ء (موجودہ کمپنیز ایکٹ 2017) کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پرعمل میں لایا گیا تھا۔ کمپنی شیشے کے کنٹینرز اور دیگر مصنوعات تیار کے فروخت کرتی ہے۔

کاروباری خبریں دینے والے ایک روزنامے میں شائع مضمون کے مطابق بلوچستان گلاس کی مالی کارکردگی 2014ء سے 2018ء تک خراب رہی اور 2019ء اور 2020ء میں بہتر ہو گئی۔ 2017ء میں کمپنی کی آمدن میں سے نمایاں کمی آئی جب اسے مجموعی طور پر 49 کروڑ 10 لاکھ  روپے کا نقصان ہوا۔ کمپنی کی آمدن میں 2014ء کے بعد 2020ء میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔

طارق گلاس لمیٹڈ (ٹی جی ایل) 1978ء میں قائم ہوئی اور دو سال بعد اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ کمپنی اومروک (Omroc)، ٹویو ناسک  (Toyo Nasic) اور نووا کے برانڈ ناموں سے شیشے کے ظروف اور دیگر مصنوعات بناتی اور مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرتی ہے۔ افغانستان اور سری لنکا کو مال برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ طارق گلاس لمیٹڈ اپنے آغاز ہی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ماسوائے کووڈ 19 کے دنوں کے۔

اس سے قبل ایم ایم ایم ہولڈنگ کے پاس بلوچستان گلاس لمیٹڈ کے 78.61 فیصد شیئرز تھے اور یہ اس کی لسٹڈ کمپنیوں میں سے ایک تھی۔ 17 اپریل 2023ء کو ایم ایم ایم ہولڈنگ نے بلوچستان گلاس کے اضافی ایک کروڑ 50 لاکھ شیئرز خرید لیے جس کے بعد بلوچستان گلاس لمیٹڈ میں اس کی شیئر ہولڈنگ تقریباً 84.3 فیصد تک پہنچ گئی۔

اب طارق گلاس لمیٹڈ سیکورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 111 کے تحت مقررہ حد سے زیادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بارے میں بلوچستان گلاس لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here