لاہور: دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل) پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے جس نے کینیڈا کو جانوروں کی خوراک برآمد کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے جس کے بارے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو آگاہ کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دی آرگینک میٹ کمپنی کو ازبکستان کی جانب سے بھی گوشت اور گوشت کی مصنوعات فراہم کرنے کی اجازت گئی دی ہے۔ اس پیشرفت کا کمپنی کے کاروبار پر یقیناََ مثبت اثر پڑے گا اور حصہ داروں کو زیادہ منافع کمانے کا موقع ملے گا۔
یہ کمپنی پاکستان سے بیف، مٹن، اونٹ کا گوشت اور دیگر مصنوعات کی برآمد کنندہ ہے جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر خوراک کے معیار اور حفظانِ صحت کے اداروں سے تصدیق شدہ ہے۔