معاشی سست روی کے باوجود پینتھر ٹائرز کو دو سال میں سب سے زیادہ سہ ماہی منافع حاصل

253

لاہور: پینتھر ٹائرز نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کر دیے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجی گئی مالیاتی رپورٹ کے مطابق پینتھر ٹائرز کو مالی سال 2023ء کی تیسری سہ ماہی (جنوری سے مارچ) میں 23 کوڑ 66 لاکھ روپے کی حتمی آمدن (final earning) ہوئی جو دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کی 13 کروڑ 18 لاکھ روپے حتمی آمدن سے تقریباََ 79 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2023ء کی تیسری سہ ماہی کی تقریبآ 23 کروڑ روپے سے زائد حتمی آمدن کا موازنہ سالانہ بنیادوں پر مالی سال 2022ء کی تیسری سہ ماہی کی حتمی آمدن (ایک کروڑ 16 لاکھ روپے) سے کیا جائے تو یہ غیرمعمولی طور پر 2 ہزار فیصد سے بھی زیادہ رہی۔

1983ء میں قائم ہونے والی یہ پاکستانی کمپنی ٹائر، ٹیوب اور لبریکنٹس مقامی سطح پر فروخت کرنے کے علاوہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ کے کئی ملکوں کو برآمد بھی کرتی ہے۔

اس کی فیکٹری لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع ہے۔ کمپنی کے گاہکوں میں پاک سوزوکی، یاماہا، اٹلس ہونڈا، یونائیٹڈ موٹرسائیکلز، ملت ٹریکٹرز، ایشیا ہیرو، روڈ پرنس، سپر پاور، سپر سٹار، سازگار، چنگچی اور یونیک جیسی نمایاں کمپنیاں شامل ہیں۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز کی مجموعی آمدن چار ارب 88 کروڑ روپے رہی جبکہ حتمی منافع (gross profit) تقریباََ 81 کروڑ روپے سے زائد رہا جو دوسری سہ ماہی کے 60 کروڑ روپے سے 34.75 فیصد زیادہ ہے۔

آئی جی آئی فائن ایکس (Finex) سیکیورٹیز لیمیٹڈ میں ریسرچ ہیڈ سعد خان کہتے ہیں کہ کمپنی کی نیٹ سیلز میں اضافے کی وجہ ریٹیل قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کا گراس مارجن 12.54 فیصد سے بڑھ کر 16.67 فیصد ہو گیا۔ اخراجات میں کمی کی کوششوں نے آپریٹنگ مارجن کو 5.86 فیصد سے 10.42 فیصد تک بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here