سعودی عرب مہمند ڈیم کیلئے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر دے گا

260

اسلام آباد: عرب مہمند ڈیم کیلئے پاکستان کو 24 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔ اس کیلئے سعودی ترقیاتی فنڈ (ایس ایف ڈی) نے قرض معاہدے پر دستخط کر دیے۔ اس امداد سے فارن ایکسچینج کے ذخائر کو بڑھانے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق پراجیکٹ سے 800 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی جبکہ ڈیم کے پانی سے 6773 ہیکٹرز اراضی کی آبپاشی سے زراعت کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا اور شمال مغربی خطے میں کاشت کاری کے قابل رقبہ 1517 ہیکٹرز سے بڑھ کر 9227 ہیکٹرز ہو جائے گا۔

وزارت معاشی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایس ایف ڈی نے پاکستان میں 40 سے زائد ترقیاتی منصوبوں اور پروگرامز میں تقریباً ایک ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر کی مالی معاونت ک رکھی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو سپورٹ دینے کی غرض سے 2019 ءاور 2023 ء کے دوران 5 ارب 40 کروڑ ڈالر کے تیل کے معاہدے بھی کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here