اسلام آباد: گزشتہ چند سالوں سے زیر تعمیر دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیری لاگت ایک کھرب 20 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
قومی اقتصادی کونسل نے نظرثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔ ڈیم کی لاگت میں اضافے کی بڑی وجہ ایکسچینج ریٹ کا اتار چڑھائو اور تاخیر ہے۔
ابتدائی طور پر ڈیم کی لاگت کا تخمینہ امریکی ڈالر کی 160 روپے قدر کے حوالے سے لگایا گیا تھا۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے نظرثانی کر کے 234 روپے کے حساب سے کرنا لاگت کا اندازہ لگایا گیا۔ مگر اَب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے کا ہو چکا ہے۔ اس لئے ڈیم کی لاگت ڈالر کی موجودہ قدر کے مطابق ہی لگائی گئی ہے۔
اس کے علاوہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دینے کے ایک پراجیکٹ کی منظوری بھی دی ہے جس کیلٗے عالمی بینک 17 ارب 47 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کرے گا۔