پاکستانی سٹارٹ اَپ Trukkr کو 64 لاکھ ڈالر فنڈنگ مل گئی

397
Pakistan’s Trukkr announces $6.4m raise as it shifts focus to fintech

لاہور: پاکستانی سٹارٹ اَپ ٹرکر (Trukkr) نے سیڈ رائونڈ میں 64 لاکھ ڈالر فنڈنگ کر لی جو اسے فن ٹیک کمپنی بنانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

ٹرکر کے سیڈ رائونڈ میں بنیادی سرمایہ کار دو برطانوی وینچر کیپٹل فرمز آکسئین وینچر لیب (Accion Venture Lab) اور سٹرجین کیپٹل (Sturgeon Capital) تھیں جبکہ دیگر سرمایہ کاروں میں پیٹر فنڈلے، ہیتائو گلوبل اور الزیانی وینچر کیپٹل شامل تھے۔

اس سے قبل 2021ء میں ٹرکرز نے 6 لاکھ ڈالر سیڈ فنڈنگ حاصل کی تھی جبکہ اُسی سال کچھ قرض لیا تھا اور 2019ء میں ایک پری سیڈ رائونڈ کیا تھا۔

ٹرکرز کا آغاز 2019ء میں شہریار باوانے، مشال آدم جی، حاجی علی، وقاص کھتری اور قیصرہ زنیر نے کیا تھا اور اس کا مقصد ایک ایسی مارکیٹ پلیس بنانا تھا جہاں ٹرک کمپنیوں کو شپنگ کمپنیوں کے ساتھ منسلک کیا جا سکے تاہم اَب یہ سٹارٹ اَپ فن ٹیک ماڈل پر منتقل ہونے جا رہا ہے۔

ٹرکرز کے سی ای او شہریار باوانے کہتے ہیں کہ انہوں نے جو سب سے بڑا مسئلہ دیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے پاس پیسہ نہیں۔

سٹارٹ اَپ کے مطابق پانچ فیصد سے بھی کم ٹرک کمپنیاں ہیں جو فنانشل سروسز تک رسائی رکھتی ہیں اور زیادہ تر کمپنیوں کو پیمنٹس کیلئے کم از کم 90 دن انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے کمپنیاں ایندھن، ٹول اور ٹرکوں کی مرمت کے اخراجات نہیں نکال پاتیں۔ چھوٹی ٹرک کمپنیوں کو پیمنٹس حصوں میں ملتی ہیں۔

ان تمام مسائل کے ہوتے ہوئے مارکیٹ پلیس ماڈل کا کامیاب ہونا ممکن نہیں تھا اس لیے ٹرکرز فن ٹیک ماڈل پر جا رہا ہے تاکہ کیش فلو کا مسئلہ حل کر سکے۔ اس کیلئے لوجسکٹس ڈیٹا کی بنیاد پر ٹرک کمپنیوں کو بزنس بڑھانے کیلئے قرض کی سہولت دی جائے گی۔

قرض دینے کیلئے ٹرکرز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشن (این بی ایف آئی) لائسنس بھی مل چکا ہے۔

سٹارٹ اپ کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اس کے پلیٹ فارم پر 20 ہزار ٹرک کمپنیاں رجسٹر ہو چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here