سٹیٹ بینک نے شرح سود 20 فیصد مقرر کر دی

379

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 300 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کر دیا جس سے شرح سود تین فیصد اضافے سے 20 فیصد تک پہنچ گئی۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود بڑھانے کا فیصلہ مہنگائی اور بیرونی مالیاتی چینلنجز کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کیلئے پالیسی ریٹ پر ڈیڈ لاک برقرار تھا جسے بظاہر ختم کرنے کیلئے شرح سود کو 20 فیصد تک لے جایا گیا ہے جو 1996ء کے بعد بلند ترین شرح ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here