دنیا میں تیز ترین فائیو جی سروس کس ملک میں دستیاب ہے؟

1622

ریاض: دنیا بھر میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیز ترین سروس فراہم کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، کویت اور امارات بھی شامل ہو گئے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ اور نیٹ ورکنگ سروس کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے اوپن سگنل نے اپنی رپورٹ میں دنیا کے 10 ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں فائیو جی کی تیز ترین سروس فراہم کرنے والے ممالک میں ڈیٹا کی ڈائون لوڈنگ سپیڈ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ فہرست رواں سال جون اور اگست کے درمیان فراہم کی جانے والی سروس کا جائزہ لینے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔

عرب ممالک کی سطح پر متحدہ عرب امارات سرفہرست ہے جہاں فائیوجی سروس کی ڈائون لوڈنگ سپیڈ 302.2 میگا بائٹ ہے، اس کے بعد کویت کا نمبر آتا ہے جہاں ڈائون لوڈ سپیڈ 248.7 میگا بائٹ ہے جبکہ سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے جاں 246.2 میگا بائٹ ڈائون لوڈنگ سپیڈ ہے۔

واضح رہے کہ فائیو جی کی تیز ترین سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں جنوبی کوریا پہلے، تائیوان دوسرے اور ناروے تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here