پاکستان آئل فیلڈ کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 15 ارب روپے سے زائد منافع

545

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے دوران پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ (پی او ایل) کے خالص منافع میں چھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران پی او ایل کی خالص آمدن 14 ارب 56 کروڑ روپے رہی تھی تاہم 30 جون 2021ء کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال 2021ء کے لئے کمپنی کا خالص منافع 15 ارب 40 کروڑ روپے تک بڑھ گیا۔

اس طرح مالی سال 2019-20ء  کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020-21ء کے دوران پاکستان آئل فیلڈ کی خالص آمدن میں 0.84 ارب روپے یعنی 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی او ایل کی انتظامیہ نے گزشتہ مالی سال 2021 کے لئے 30 روپے فی شئیر کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا بھی اعلان کیا جو قبل ازیں ادا کئے گئے 20 روپے فی شئیر کے وسط مدتی کیش ڈیوڈنڈ کے علاوہ ہے۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020ء کے دوران پی او ایل کو 51.23 روپے فی شئیر آمدن ہوئی تھی لیکن مالی سال 2021ء کے لئے کمپنی کی فی شئیر آمدنی 54.24 روپے تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here