یو اے ای: آٹھ ماہ میں 16 ہزار نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں شامل

4122

ابوظہبی: رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں 16 ہزار نئی کمپنیاں دبئی چیمبر میں شامل ہوئیں جس سے اس میں شامل کمپنیوں کی کل تعداد پونے تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے جو سالانہ 68.5 فیصد اضافہ ہے۔

دبئی چیمبر کی طرف سے جاری کی جانے والی ڈیوٹی فری اور ٹیکس فری اشیاء کی عارضی درآمد کی اجازت دینے والی بین الاقوامی کسٹم دستاویزات اے ٹی اے کارنیٹس جنوری اور اگست 2021ء کے درمیان 2.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو 47 فیصد اضافہ ہے۔

دریں اثنا دبئی چیمبر کی طرف سے جاری کردہ اور ملک کو موصول ہونے والی اے ٹی اے کارنیٹس کی تعداد اسی عرصے کے دوران 5.1 فیصد بڑھ گئی جو 2021ء کے پہلے آٹھ ماہ میں 2,188 تک پہنچ گئی۔ یہ چیمبر محکمہ کسٹم کے تعاون سے دبئی میں درآمدات کی عارضی سہولت فراہم کرتا ہے۔

دبئی چیمبر کے صدر اور سی ای او حماد بوعمیم نے کہا ہے کہ تازہ اعدادوشمار کاروباری اعتماد، معاشی مسابقت، سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی نظر میں امارات پر بھروسے کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رکنیت میں اضافہ حکومت کے کاروبار دوست اقدامات اور مراعات کا نتیجہ ہے۔ ایکسپو 2020ء دبئی اور حال ہی میں اعلان کردہ ’50ء کے منصوبوں‘ کا مقصد قومی تذویراتی منصوبوں کا ایک ایسا سلسلہ شروع کرنا ہے جو دبئی کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گا۔

حماد بوآمیم نے توقع ظاہر کی کہ ایسے منصوبوں سے متحدہ عرب امارات کی معاشی ترقی مزید تیز ہو گی۔ قومی قیادت نجی شعبے میں مقابلے کی فضا کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

دبئی چیمبر کے زیر اہتمام الیکٹرانک ٹرانزیکشنز کی تعداد جنوری تا اگست 2021ء کے عرصے میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ چار لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سال یہ تعداد چار لاکھ انیس ہزار تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here