پاک ایران تجارتی راہداری زیرو پوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی

169

چاغی: تفتان سرحد پر واقع پاک ایران تجارتی راہداری زیرو پوائنٹ چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی جس کے بعد ایران سے خوردونوش اور دیگر ضروری اشیاء کی درآمد شروع ہو گئی۔

تفتان کی مقامی انتظامیہ کے مطابق ایرانی حکام نے مذکورہ گیٹ کھولنے سے قبل اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں زیرو پوائنٹ راہداری کے اوقات کار اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کے مطابق ایران کی جانب سے زیرو پوائنٹ کھولنے کے بعد مقامی تاجروں اور مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ اس راہداری سے دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں آباد تاجر ٹیکس فری تجارت کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے کوئی واضح وجہ بتائے بغیر طویل عرصے تک زیروپوائنٹ بند رکھنے کے خلاف مقامی تاجروں، مزدوروں اور سیاسی کارکنوں نے متعدد بار احتجاج کیا تھا جس کو بنیاد بنا کر اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے ایرانی حکام کے ساتھ گفت و شنید کی جس کے بعد زیروپوائنٹ کا کھلنا ممکن ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here