زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

864

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ہے ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر کو سٹیٹ بینک کے پاس 20 ارب دو کروڑ 27 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 4 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 27 ارب 6 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے۔

 دوران ہفتہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے حجم میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ سات کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار ڈالر کی سطح پر آ گئے۔

پیوستہ ہفتے 3 ستمبر کو سٹیٹ بینک کے پاس 20 ارب 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 8 کروڑ ڈالر موجود تھے اور ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 27 ارب 10 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here