محکمہ سیاحت نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں 15 املاک 20 سالہ لیز پر دینے کا آغاز کر دیا

698

اسلام آباد: پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پُرفضا سیاحتی مقامات پر واقع اپنی 15 املاک 20 سال کے لئے لیز پر دینے کے عمل کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی ڈی سی اپنی 13 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 پراپرٹیز لیز پر دے گا۔

گلگت میں 11 کنال پر محیط 44 کمروں کا موٹل، سوست میں 24 کمروں پر مشتمل 8 کنال کا موٹل، ہنزہ میں 25 کنال اور 28 کمروں کا حامل موٹل لیز پر دیا جا رہا ہے۔

اسی طرح پھنڈر غذر میں 16 کنال پر 12 کمروں کا موٹل، سکردو میں 30 کنال سے زائد پر رقبہ پر محیط 28 کمروں پر مشتمل موٹل، خپلو گھانچھے میں 12 کمروں پر محیط موٹل، آستک سکردو میں 11 کنال پر 4 رومز کا حامل موٹل، سدپارہ سکردو میں 30 کنال اور 12 رومز، راما لیک استور میں 21 کنال پر 12 رومز پر محیط موٹل شامل ہے۔

آزاد کشمیر میں بنجوسہ میں 9 کنال اور 4 کمروں پر محیط موٹل بھی لیز پر دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت میں 8 کنال، نلتر میں 30 کنال، تھلچی میں 8 کنال اور مظفرآباد میں 8 کنال اراضی لیز پر دی جائے گی۔

اس لیز سے حا صل ہونے والی آمدن کا 50 فیصد حصہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو دیا جائے گا اور یہ پیسہ صرف سیاحت کے فروغ پر صرف کیا جا سکے گا۔ بقیہ 50 فیصد پی ٹی ڈی سی سیاحت کے فروغ پر لگائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here