پی آئی اے کا نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

811

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے اربعین کے موقع پر نجف، بغداد اور دمشق کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ پروازیں 17 ستمبر سے 24 ستمبر تک لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے 8 پروازیں نجف، 3 پروازیں دمشق اور ایک پرواز بغداد کے لئے روانہ ہو گی۔ لاہور سے 3 پروازیں نجف، ایک پرواز بغداد اور ایک پرواز دمشق روانہ ہو گی جبکہ اسلام آباد سے ایک پرواز نجف جائے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ اہم مذہبی مواقع پر قومی ائیرلائن زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی پروازیں چلاتی ہے اور زائرین کو مقام مقدسہ پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here