کارساز فورڈ نے بھارت میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ بند کر دی

949

نئی دہلی: گاڑیاں بنانے والی ملٹی نیشنل امریکی کمپنی فورڈ نے بھارت میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فورڈ موٹرز نے نئی دلی سے جاری ایک بیان میں اعلان کہا ہے کہ بھارتی مارکیٹ میں گزشتہ دس برسوں میں دو ارب ڈالر سے زائد کے نقصان کے پیش نظر بھارت میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ فوری طورپر بند کی جا رہی ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ تنظیم نو کے منصوبے کے تحت رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں ریاست گجرات کے علاقے سانند میں واقع وہیکل اسمبلنگ پلانٹ میں برآمد کی جانے والی گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ بھی بند کر دی جائے گی۔

اسی طرح چنئی میں واقع انجن اور اسمبلی یونٹ بھی آئندہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بند کر دیا جائے گا۔ بھارت کے صارفین کیلئے کمپنی نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ملک میں نئی ہائبرڈاور مستاگ کیپو سمیت آئکونک گاڑیاں لانچ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت دوسرا بڑا ملک ہے جہاں امریکی فورڈ کمپنی کے سب سے زیادہ ملازمین موجود ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق چار ہزار بھارتی ملازمین فورڈ کے اس فیصلے سے بے روزگار ہو جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here