اسلام آباد: پاکستان ٹوبیکو کمپنی ( پی ٹی سی) کی بعد از ٹیکس آمدن میں سال 2021ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی خالص آمدن 4 ارب 79 کروڑ 40 لاکھ روپے رہی تھی تاہم رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بعد از ٹیکس آمدن 4 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ روپے تک تک بڑھ گئی۔
اس طرح سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلہ میں سال 2021ء کے اسی عرصہ میں کمپنی کی خالص آمدن میں 15 کروڑ 80 لاکھ روپے یعنی 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 18.76 روپے کے مقابلہ میں 19.38 روپے فی حصص تک پہنچ گئی۔