کراچی: پاک قطر جنرل تکافل نے آٹو تکافل مصنوعات کو فروغ دینے کیلئے پاک وہیلز ڈاٹ کام کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔
معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے کنٹری ہیڈ مارکیٹنگ محمود ارشد اور پاک وہیلز ڈاٹ کام کے چیئرمین سنیل سرفراز منج نے دستخط کئے۔
پاک قطر جنرل تکافل کے کنٹری ہیڈ محمود ارشد نے بتایا کہ پاک وہیلز ڈاٹ کام کے ساتھ شراکت داری ان کی کمپنی کیلئے اعزاز ہے اور یہ دونوں کمپنیوں کیلئے سود مند ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں عوام اپنی گاڑیوں کیلئے تکافل کے تحفظ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پاک قطر تکافل اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔
اس موقع پر پاک وہیلز ڈاٹ کام کے چیئرمین سنیل سرفراز منج نے کہا کہ اس معاہدہ کی انہیں معاہدہ خوشی ہے، امید ہے کہ صارفین پاک قطر جنرل تکافل کی پیش کردہ موٹر تکافل کوریج سے فائدہ اٹھائیں گے، مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی شراکت داری آن لائن صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرے گی۔
چیئرمین پاک وہیلز نے بتایا کہ 2003ء میں اپنے قیام کے بعد سے پاک وہیلز ڈاٹ کام نے لاکھوں پاکستانیوں کو آٹو موبائلز خریدنے اور فروخت کرنے، آٹو موٹو سیکٹر کا جائزہ اور خبریں پیش کرنے، آٹو موٹیو کی قیمتیں چیک کرنے اور ان کی تمام آٹو موٹو ضروریات کی تلاش میں مدد فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک وہیلز ڈاٹ کام کے 25 ملین سے زائد سالانہ وزیٹرز ہیں جو اس کی ویب سائیٹ پر 250 ملین سے زائد پیجز کا وزٹ کرتے ہیں، صرف گزشتہ سال پاکستان کی 50 فیصد انٹرنیٹ آبادی نے 4 لاکھ سے زائد گاڑیاں خریدنے اور فروخت کرنے کیلئے پاک وہیلز ڈاٹ کام کا وزٹ کیا۔