عوام کیلئے معمولی ریلیف، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

968
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو معمولی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپیہ فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 118.30 روپے فی لٹر، ڈیزل 115.03 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 84.77 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 86.80 روپے فی لٹر ہو گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ اور مستقبل میں ان مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان کے باوجود حکومت نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے قیمتوں میں کمی کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں پرعزم ہے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرائس پریشر برداشت کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم لیوی کی شرح کو کم سے کم رکھا گیا ہے کیونکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دیگر اشیا کی قیمتوں پر پڑنے والے اثرات سے آگاہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here