اَب فیس بک صارفین کرپٹو کرنسی ڈیجیٹل والٹ میں ذخیرہ کر سکیں گے

1156

کیلی فورنیا: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل والٹ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جس کے ذریعے صارفین کرپٹو کرنسی ذخیرہ کر سکیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کے کرپٹو یونٹ کے سربراہ ڈیوڈ مارکس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کمپنی کے سربراہ رواں سال نووی نامی ڈیجیٹل والٹ متعارف کرانے کے لیے کافی پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری ترجیح نووی (Novi) اور ڈائم (Dime) کی ایک ساتھ لانچنگ ہے، تاہم ڈائم کے اوقات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔‘

یاد رہے کہ 2019ء میں فیس بک نے کہا تھا کہ وہ ایک کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جسے اس وقت لیبرا کا نام دیا گیا تاہم دسمبر 2020 میں اس کا نام بدل کر ڈائم رکھ دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here