ایف ڈبلیو او نے موٹروے ایم 2 کے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کر دیا

668

ملتان: فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو) نے لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کے ٹول ٹیکس میں 26 اگست سے 10 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ این ایچ اے کا ایف ڈبلیو او کے ساتھ اس حوالے سے 20 سال کا معاہدہ ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق موٹرویز کے تمام انٹرچینجز پر نئے ریٹ آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر 26 اگست 2021ء سے عمل درآمد شروع ہو گا۔

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی سائٹ کے مطابق اسلام آباد، پشاور موٹروے ایم وَن کے ٹول ریٹ جولائی 2018ء سے تبدیل نہیں کیے گئے۔

پرانے ریٹ کے مطابق اسلام آباد سے پشاور کے درمیان کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے وصول کیا جاتا ہے، اسی طرح پنڈی بھٹیاں شورکوٹ موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 300 روپے جبکہ لاہور، عبدالحکیم موٹروے ایم تھری کا ٹول ٹیکس 390 روپے ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here