اڑنے والی کاروں کو بھول جائیں، دنیا کی پہلی فلائنگ موٹرسائیکل اڑان بھرنے کو تیار

860

کیلی فورنیا: امریکی کمپنی جیٹ پیک ایوی ایشن نے جیٹ انجن سے چلنے والی فلائنگ موٹرسائیکل کی کامیاب آزمائشی پرواز کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلی فورنیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیٹ پیک ایوی ایشن کے سی ای او ڈیوڈ میمن نے بتایا ہے کہ دو سال میں اس موٹر سائیکل کا ایک الٹرا لائٹ ورژن اور ایک پروفیشنل ورژن سامنے لائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ الٹرا لائٹ ورژن 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکے گا اور اس کی پرواز کا وقت 15 منٹ تک محدود ہو گا۔ پروفیشنل ورژن کی رفتار تقریباََ 250 میل فی گھنٹہ ہو گی اور پرواز کا وقت تقریباََ 35 منٹ ہو گا لیکن اس موٹر سائیکل کے لیے ہوا بازی کا لائسنس درکار ہو گا۔

جیٹ پیک ایوی ایشن کے سی ای او نے ائیر موٹرسائیکل کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ اس موٹرسائیکل میں خودکار لینڈنگ گیئر ہو گا جو زمین کے قریب ہوتے ہی خود بخود سامنے آ جائے گا، موٹر سائیکل کے ہر کونے پر دو ٹربائن ہوں گے تاکہ اسے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ اس ایئر موٹر سائیکل میں 12 انچ کی نیوی گیشن سکرین اور ریڈیو سسٹم بھی ہو گا جس کے ساتھ یہ 15 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلائنگ موٹر سائیکل کے ٹرائلز 2022ء کے اوائل میں متوقع ہیں اور مستقبل میں اس موٹر سائیکل کے پولیس اور فوج کے استعمال کیلئے مخصوص ورژن کے علاوہ عام صارفین کیلئے بھی متعارف کرائیں گے، جن کی رینج بڑھانے کے لیے اضافی پر یا انجن سمیت سٹوریج کمپارٹمنٹس اور دیگر لوازمات ساتھ ہوں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here