پاکستان سے روس کیلئے آموں کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی

1170

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے ٹی آئی آر کنونشن کے تحت روس کو برآمد کئے جانے والے سفید چونسہ آموں کی پہلی کھیپ کو پراسیس کر دیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق روس کو بھیجی جانے والی اس کنسائینمنٹ کے برآمد کنندہ اشفاق اینڈ کمپنی اوکاڑہ، ساہیوال ہیں۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ پھل روس کو برآمد کئے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی تاجروں کو موقع میسر آئے گا کہ وہ روس اور یورپی منڈیوں کو زمینی راستے سے مصنوعات برآمد کر سکیں۔

ایف بی آر کے مطابق آموں کی کنسائنمنٹ تفتان بارڈر سے بھیج گئی ہے جو براستہ تہران، استارا (آذر بائیجان) استرا خان (روس) روٹ کے ذریعے ماسکو پہنچے گی۔

اس روٹ کے ذریعے تفتان سے روس تک کا فاصلہ 4600 کلومیٹر بنتا ہے جو سات دنوں میں طے ہو گا۔ اس مختصر روٹ کی وجہ سے پاکستان اور روس کے مابین تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔

رواں سال پاکستانی کینو بھی ٹی آئی آر روٹ  کے ذریعے روس بھیجا جائے گا کیونکہ سمندری راستے کی نسبت یہ روٹ مختصر ہے جبکہ کراچی بندرگاہ سے سینٹ پیٹرزبرگ تک پہنچنے میں 35 دن لگتے ہیں۔

ٹی آئی آر ٹرانسپورٹیشن اس روٹ کو کنو کی برآمد کے لئے کھولے گا جس کے ذریعے دس دنوں میں کنو روس بھیجے جا سکیں گے جبکہ کراچی سے پیٹرس برگ کے سمندری سفر کے ذریعے فاصلہ 35 دنوں میں مکمل ہوتا تھا۔ فاصلے کی کمی سے روس اور یورپ میں کنو کی برآمد بڑھے گی

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here