میموری چپ کی طلب بڑھنے سے تین ماہ میں سام سنگ کو 8.4 ارب ڈالر منافع

543

سیئول: جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے خالص منافع میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) کے دوران سالانہ بنیاد پر 73 فیصد اضافہ ہوا ہے جو توقع سے زیادہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے سام سنگ کی حالیہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال اپریل سے جون 2021ء کے عرصے میں سام سنگ کا خالص منافع 9.6 کھراب وان (8.4 ارب ڈالر) رہا جو 2020ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 73.4 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے خالص منافع میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے باعث اس کی میموری چپ کی طلب میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں کا بڑھنا ہے۔

اپریل تا جون 2021ء کے دوران کمپنی کا آپریٹنگ منافع سالانہ بنیاد پر 54.3 فیصد بڑھ کر 12.6 کھرب وان رہا جبکہ سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کا حجم 8.1 کھرب وان رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here