خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

لکی مروت کے قریب واقع ولی بلاک سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 945 بیرل یومیہ خام تیل دریافت،  گیس کی ہیٹنگ ویلیو 1150 بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے

627

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا میں ولی بلاک کاوا گڑھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیہ کے مطابق ولی بلاک سے 11.8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 945 بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا ہے۔

لکی مروت کے قریب واقع ولی بلاک کا لائسنس مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کو جاری کیا گیا ہے، ولی وَن ویل ایف آر لکی میں واقع ہے اور یہاں سے پہلی مرتبہ تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق کاوا گڑھ  فارمیشن میں 4 ہزار 727 میٹر تک ڈرلنگ کی گئی۔ تیل و گیس کے اِن ذخائر کی دریافت سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھی لکی مروت کے قریب گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے دریافت شدہ ذخائر سے 11 ملین ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 950 بیرل آئل یومیہ کی بنیاد پر حاصل ہو گا، یہاں نکلنے والی گیس ہیٹنگ ویلیو 1150 بی ٹی یو ہے جو بہترین معیار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here