ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے لئے سنگل شناختی نمبر متعارف کرا دیا

اس سہولت کے تحت ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی صرف شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے استعمال ادا کر سکتے ہیں

697

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام مقامی ٹیکسوں کے لئے سنگل شناختی نمبر (single identifier number) متعارف کرا دیا۔

اس اقدام سے ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے تحت تمام ایپلیکیشنز کو صرف شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے استعمال کر سکتے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شراکت داری پر مبنی فرمز اور کمپنیوں کے لئے نیشنل ٹیکس نمبر مشترکہ ٹیکس شناختی نمبر ہو گا۔ کاروباری آسانی اور ریٹنگ میں بہتری کی طرف یہ نہایت اہم قدم ہے اور اس سے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین میں ہم آہنگی لائی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے متبادل ڈلیوری چینل ادائیگی کے نام سے آن لائن ٹیکس ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

اس طریقہ کار کی بدولت ٹیکس گزار تمام وفاقی ٹیکسز، جن میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں، کو کسی بھی کمرشل بینک اکائونٹ سے انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل بینکنگ اور کانٹیکٹ سینٹر کے ذریعے ادا کر سکتے ہیں۔

تاہم ٹیکس گزار افراد کے لئے آن لائن طریقہ ادائیگی کے ساتھ مینوئل طریقہ سے ٹیکس ادائیگی کو 30 ستمبر 2021ء تک جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ ٹیکس گزار افراد کو ٹیکس گوشوارے داخل کرنے میں کوئی دشواری نہ پیش آئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here