پنجاب، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے مائیکروسافٹ 365 کے 5 لاکھ لائسنس خریدنے کا فیصلہ

878

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے مائیکروسافٹ 365 کے پانچ لاکھ لائسنس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلبہ کو آن لائن پڑھانے کیلئے اساتذہ کو مائیکرو سافٹ 365 کے استعمال کی تربیت آئندہ ماہ دی جائے گی۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب غلام فرید نے بتایا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے ذیلی ادارے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے تحت مائیکروسافٹ کے منصوبہ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبہ کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے پانچ لاکھ اساتذہ کو اس سافٹ ویئر تک رسائی دی جا رہی ہے اور ہر ٹیچر کو پاسورڈ اور لاگ اِن فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کے اس سافٹ ویئر کے تحت اساتذہ بیک وقت 200 طلبہ کی کلاس بھی پڑھا سکتے ہیں جبکہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے طلبہ کو اسائنمنٹ بھی دی جا سکے گی۔

سیکریٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں سافٹ ویئر کمپنی کی جانب سے مفت فراہم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی اس سافٹ ویئر کے ذریعے سے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کا بھی بندوبست کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here