پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

266

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے آج (24 جولائی) بروز ہفتہ شمالی علاقہ جات کے لیے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عید کے دوران شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں تاہم گزشتہ چند روز سے خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات کی متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

اسی مناسبت سے پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کے لیے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن ترتیب دیا ہے، آج پی آئی اے سکردو کے لیے 6 پروازیں چلائے گی۔

ان میں سے 2 پروازیں کراچی سے سکردو، ایک لاہور سے سکردو، ایک سیالکوٹ سے سکردو، ایک فیصل آباد سے سکردو اور ایک ائیر سفاری پرواز چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریگولر آپریشن کے طور پر 2 مزید پروازیں اسلام آباد سے گلگت بھی روانہ ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ خصوصی پروازوں کا مقصد عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ پی آئی اے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here