جاپان کا پاکستان میں صنعتی تعاون کے 7 تکنیکی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ان سات پروگراموں سمیت جاپانی حکومت مالی سال 2021ء کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر تعاون کے 25 تکنیکی پروگراموں پر عمل درآمد کرے گی

565

اسلام آباد: جاپان کی حکومت نے پاکستان میں وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقی پذیر صنعتوں کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کی غرض سے سات نئے تکنیکی پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان سات پروگراموں سمیت جاپانی حکومت مالی سال 2021ء کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر تعاون کے 25 تکنیکی پروگراموں پر عمل درآمد کرے گی۔

اس حوالے سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے کہا کہ ان نئے پروگراموں پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جاپان صحت، تعلیم، زراعت، صنفی مساوات اور آئی سی ٹی سیکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تعاون فراہم کرے گا۔

جاپانی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ یہ منصوبے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کے روشن مستقبل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here