نیا مالی سال شروع ہوتے ہی ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری

243

اسلام آباد: نئے مالی سال کیلئے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اَب تک ایک کھرب 33 ارب 66 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

رواں مالی سال 2021-22ء کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے 900 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے 7 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ، آزاد جموں و کشمیر بلاک 5 ارب 90 کروڑ 79 لاکھ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کیلئے 15 ارب 72 کروڑ 68 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ اتھارٹی (پیپکو) کے لئے 5 ارب 88 کروڑ 22 لاکھ، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 12 ارب 70 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے ایک ارب 66 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ریونیو ڈویژن کے لئے 47 کروڑ 10 لاکھ، ریلوے ڈویژن کے لئے 5 ارب 38 کروڑ 17 لاکھ، تخفیف غربت ڈویژن کے لئے 11 کروڑ 97 لاکھ، منصوبہ بندی کمیشن کے لئے 7 ارب 70 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح پٹرولیم ڈویژن کے لئے 64 کروڑ 99 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 4 کروڑ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 51 لاکھ ، صحت ڈویژن کے لئے 2 ارب 7 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے لئے 2 ارب 20 کروڑ، انسداد منشیات ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 78 لاکھ، سمندری امور ڈویژن کے لئے 41 کروڑ 19 لاکھ، قانون و انصاف ڈویژن کے لئے ایک ارب 20 کروڑ 54 لاکھ روپے، داخلہ ڈویژن کے لئے 4 ارب 20 کروڑ 97 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

منصوبہ کمیشن کے مطابق بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 74 کروڑ 69 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 62 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 27 کروڑ 99 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 58 کروڑ 32 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 58 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 4 ارب 84 کروڑ 23 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5 ارب 54 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے۔

رواں مالی سال کے دوران اب تک فنانس ڈویژن کے لئے 24 ارب 25 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے ایک ارب 70 کروڑ 79 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 16 کروڑ، دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے 34 کروڑ 90 لاکھ، دفاع ڈویژن کے لئے 39 کروڑ 55 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مواصلات ڈویژن کے لئے 9 کروڑ 2 لاکھ، کامرس ڈویژن کے لیے 32 کروڑ 27 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 2 ارب 86 کروڑ 54 لاکھ، کابینہ ڈویژن کےلئے 9 ارب 23 کروڑ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے ایک کروڑ 60 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 37 کروڑ 44 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here